ایرانی صدر نے تنقید کے بعد دو خواتین کو نائب صدر کا عہدہ دے دیا

ایرانی صدر نے تنقید کے بعد دو خواتین کو نائب صدر کا عہدہ دے دیا

تہران : ایرانی اصلاح پسندوں کی تنقید کے بعد ایرانی صدر حسن روحانی نے دوخواتین کو نائب صدر کا عہدہ دے دیا،حسن روحانی نے معصومہ ابتکار کو کوخواتین کے معاملات کے انچارج مقرر کیا ہے اور لایا جنیدی کو قانونی معاملات کے نائب صدر کا عہدہ دیا گیاہے۔

معصومہ ابتکار کو دنیا 1980کی دہائی میں امریکی سفارت کاروں کے اغوا کے دوران ترجمان کے طور پر جانتی ہے جبکہ انھوں نے روحانی کے سابق دور میں ماحولیات کی ذمہ دار کے طورپر خدمات دی تھیں۔حسن روحانی نے ایک خاتون شاہ ہندوخت مولاوردی کو شہری حقوق کی خصوصی مشیر کا عہدہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ روحانی نے صدارت کے گزشتہ دورانیے میں تین خواتین کو نائب صدور منتخب کیا تھا تاہم اب بھی کئی معاملات میں ان کی مشاورت کے لیے خواتین کی تعیناتیاں ہوں گی لیکن اب تک اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں آئی۔

یاد رہے حسن روحانی نے کابینہ میں کسی خاتون کو شامل نہیں کیا تھا جس پر ان کے اتحادی اصلاح پسندوں نے سخت تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ وہ مذہبی راہنماوں کے دباو کاشکار ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہایرانی صدر حسن روحانی نے رواں سال مئی میں ہوئے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی ۔