ایف بی آئی کا امریکی صدر کے قریبی ساتھی کے گھر پر چھاپہ

واشنگٹن : امریکی ایجنسی ایف بی آئی کے اہلکاروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق چیئرمین پال مینفرٹ کے ورجینیا میں واقع گھر پر چھاپا مارا تھا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس کارروائی کا تعلق امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے جاری تحقیقات سے بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی نے چھاپے کے دوران نہ صرف اہم دستاویزات بلکہ دیگر مواد بھی اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ مینفرٹ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی سربراہی سے اس وقت مستعفی ہو گئے تھے۔

جب ان پر یوکرین کی سابق روس نواز حکومت سے بڑی رقوم خفیہ طور پر حاصل کرنے کے الزامات سامنے آئے تھے۔ امریکی انتخابات میں روسکی مداخلت کے حوالے امریکی محکمہ انصاف کی تحقیقات میں پال مینفرٹ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔