انسٹا گرام نے ویڈیو چیٹ فیچر متعارف کرا دیا

انسٹا گرام نے ویڈیو چیٹ فیچر متعارف کرا دیا

سان فرانسیسکو: انسٹا گرام نے صارفین کے لئے ویڈیو چیٹ کا فیچر متعارف کیا ہے جس کا نام " گو لائیو" رکھا گیا ہے۔ اس نئے فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ اسے استعمال کرتے ہوئے صارفین ویڈیو کو اپنے پاس محفوظ بھی کر سکتے ہیں اور بطور اسٹوری بھی اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

انسٹاگرام کے اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ایک ہی وقت میں صارف اپنے متعدد دوستوں کے ساتھ لائیو جا سکتا ہے اور لائیو ویڈیو پر وہ اپنے کچھ مخصوص دوستوں کو چُن کر اپنی ویڈیو پر کمنٹ اور لائکز بھی حاصل کر سکتے ہیں یا ایموجی بھی بھیج سکتے ہیں۔

گو لائیو فیچر کا آئیکون دائیں جانب دیئے گئے آئییکون کے سب سے نیچے نمایاں ہو گا جس پر کلک کر کے صارفین لائیو ویڈیو چیٹ کر سکتے ہیں۔ انسٹاگرام کے آفیشل کے مطابق ویڈیو فیچر کو ابتدائی طور پر کچھ صارفین کے ساتھ ٹیسٹ کیا گیا ہے تاہم آئندہ ماہ اس فیچر کو دنیا بھر کے تمام صارفین استعمال کر سکیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں