امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گھر کرائے کیلئے خالی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گھر کرائے کیلئے خالی

نیو یارک: ایک امریکی کمپنی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پرانا گھر کرائے کیلئے پیش کر دیا ہے۔ نیو یارک کے علاقے کوئنز میں موجود اس گھر سے صدر ٹرمپ کے بچپن کی یادیں وابستہ ہیں۔ اس گھر میں 20 افراد کے سونے کی گنجائش ہے۔ کمپنی نے کرایہ داروں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے دیے گئے اشتہار میں کہا ہے کہ لوگ موجودہ صدر کی رہائش گاہ میں رہ کر ایک لاجواب اور انوکھے موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

گھر کا یومیہ کرایہ صرف 777 ڈالرز ہے۔ اس گھر میں کافی عرصہ تک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بچپن گزرا اس لیے اس کی تزین و آرائش میں کوئی زیادہ تبدیلی نہیں لائی گئی ہے۔ اس گھر کو صدر ٹرمپ کے والد نے 1940 میں تعمیر کروایا تھا۔

ٹرمپ پیدائش کے بعد 4 سال تک اپنی والدین کے ہمراہ اس گھر میں رہائش پذیر رہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اس گھر کو دوبارہ خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنا ارادہ ترک کر دیا تھا۔ اس گھر کو رواں سال مارچ میں دو اعشاریہ چودہ ملین ڈالرز میں خریدا گیا تھا جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں