توہین عدالت کیس، عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری

توہین عدالت کیس، عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ اس دوران کپتان کو توہین عدالت کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سُنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کے تحت کارروائی کے خلاف عمران خان کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت پر کارروائی کرنے کا اختیار ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا۔

کیس کی مزید سماعت اب 23 اگست کو ہو گی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں