شمالی کوریا نے امریکی بحری اڈے کونشانہ بنانے کا منصوبہ مکمل کر لیا

شمالی کوریا نے امریکی بحری اڈے کونشانہ بنانے کا منصوبہ مکمل کر لیا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے امریکی بحری اڈے گوام کوچار میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنانے کا فیصلہ کر لیا،شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل جاپان کے اوپر سے گزر کر گوام کو نشانہ بنائیں گئے یہ اُسی صورت میں ہو گا جب شمالی کوریا کے راہنما کم جونگ اس حملے کی منظوری دیں گئے۔

تفصیلا ت کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کو سخت الفاط میں دھمکی تھی کہ شمالی کوریا کی کسی بھی اشتعال انگیزی کی صورت میں شمالی کو خوفناک صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسری طرف ڈیفنس سیکرٹری کا کہنا ہے پیانگ یانگ کی امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف کوئی بھی کاروائی شمالی کوریا کو مہنگی پڑے گی۔

یاد رہے بدھ کے روز شمالی کوریا نے امریکی بحری اڈے کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کر لیا تھا گوام نامی امریکی بحری اڈا کوریائی خطے میں موجود ہے یہ خطے میں بڑا امریکی اڈا ہے جہان کے جنگی جہاز اور چھ ہزار فوجی موجود ہیں اس کے علاوہ اس جزیرے پر163,000لوگ موجود ہیں

اگر شمالی کوریا نے گوام کو نشانہ بنایا تو شمالی کوریا کے میزائل3356.7کلومیٹر کا فاصلہ سترہ منٹ میں طے کرتے ہوئے جاپان کے اوپر سے گزر کر امریکی بحری اڈے کو نشانہ بنائیں گئے۔

دوسری طرف امریکی صدرجو کہ چھٹیوں پر نیو جرسی میں موجود ہیں انھوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا ایٹمی ذخیرہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔