سندھ میں احتساب آرڈیننس 1999کا اطلاق ختم

سندھ میں احتساب آرڈیننس 1999کا اطلاق ختم

کراچی: سندھ میں احتساب آرڈیننس 1999کا اطلاق ختم کردیا گیا، سندھ کے محکموں میں نیب کو کرپشن پر کارروائی کا کوئی اختیار نہیں ہوگا۔محکمہ قانون سندھ نے احتساب آرڈیننس ختم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا،گورنر سندھ نے اسمبلی سے منظور شدہ قانون پر دستخط نہیں کیے تھے،تاہم سندھ اسمبلی نے ایکٹ کی چھپائی کے احکامات جاری کردئیے اورنیاقانون اطلاق ہونے کے بعد سندھ کے صوبائی محکموں میں نیب کرپشن کی تحقیقات نہیں کرسکے گا۔

وزیر قانون سندھ ضیاالحسن لنجار نےکہا کہ سندھ اسمبلی سے منظور شدہ بل اب ایکٹ بن چکاہے اورقانون بننے کے بعد صوبائی محکموں میں نیب کا کردار ختم ہوچکاہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی احتساب ایجنسی کے قیام کے بعد بدعنوانی پرقابو پایا جاسکے گااورصوبائی احتساب ایجنسی خود مختار ادارہ ہوگا۔

مصنف کے بارے میں