"عوام چوروں اور لٹیروں کو مسترد کر چکے ہیں"،وینا ملک

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کو اپنے پاور شو کا آغا ز کرتے ہی ملے جلے تاثرات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کوئی ن لیگ کے حق میں آواز اٹھا رہا ہے تو  کوئی ن لیگ کے پاور شو کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔


معروف اداکارہ وینا ملک شوبز کے بعد اب سیاست کے میدان میں بھی جوہر دکھا رہی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ن لیگ کے خلاف اپنے پیغام میں کہا  ہے کہ "لاہور میں عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے والے یہ جان لیں کہ عوام چوروں اور لٹیروں کو مسترد کر چکے ہیں" ۔


انہوں نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا "کنٹینر کنٹینرکرتے،وے میں آپ کنٹینر ہوئی۔چور چور آکھو مینو شریف نا آکھو کوئی"۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

86ad433ba773c2e032ddb817c7b23e34 2ee335df63e92b5a5ad632007813ef0e