رومیش رتنائیکے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولنگ ہیڈ مقرر ہو گئے

رومیش رتنائیکے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولنگ ہیڈ مقرر ہو گئے

کولمبو:سابق سری لنکن فاسٹ بائولر رومیش رتنائیکے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولنگ ہیڈ مقرر ہو گئے۔ 53 سالہ رتنائیکے سری لنکا کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے ساتھ کام کریں گے اور دوسرے ملکی کرکٹ بورڈ کے فاسٹ بائولنگ کوچز کے کام کی نگرانی بھی کریں گے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں نئے فاسٹ بائولنگ ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے رتنائیکے کو فاسٹ بائولنگ پروگرام کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رتنائیکے کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سری لنکن ٹیم نے 1985-86 میں بھارت کو ہرا کر پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، انہوں نے اس میچ میں بھارت کے 9 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا تھا۔