چوہدری نثار" ریلی" کی بجائے قومی اسمبلی پہنچ گئے ، میڈیا رپورٹس

چوہدری نثار

اسلام آباد:نا اہلی کے بعد نواز شریف کے مشن جی ٹی روڈ کا دوسرا روزجاری ہے اور ریلی راولپنڈی میں رواں دواں ہے ۔

نواز شریف کے ہمراہ لیگی وزراء،اراکین اسمبلی اور (ن ) لیگ کے اہم رہنما بھی موجود ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کا قافلہ اس وقت چوہدری نثار کے حلقے سے گزر رہا ہے۔

تاہم وہ خود نواز شریف کے ہمراہ موجود ہونے کے بجائے اس وقت قومی اسمبلی میں موجود ہیں ۔سابق وفاقی وزیر داخلہ آج قومی اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے لیگی رہنماﺅں کے ساتھ گپ شپ کی ۔

قومی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث 17اگست سہ پہر 3بجے تک ملتوی ہو گیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔