نامور پاکستانی اداکار فلم "جب ہیری میٹ سیجل"کے مداح نکلے

نامور پاکستانی اداکار فلم

ممبئی:معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان اور انوشکا شرماکی فلم " جب ہیری میٹ سیجل " باکس آفس پر بر ی طرح نا کام ہو گئی اور لوگوں نے اس فلم کوشدیدتنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔


لیکن معروف پاکستانی اداکار عمران عباس اور اداکارہ صباء قمر فلم " جب ہیری میٹ سیجل " کے مداح نکلے ہیں اور دونوں اداکاروں نے فلم میں شاہ ر خ خان اور انوشکا شرما کی کارکردگی کو سہراتےہوئے کہا کہ فلم " جب ہیری میٹ سیجل " دونوں ملکوں میں اپنا لو ہا منوانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔


انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ان کو فلم کی کہانی پاکستانی فلم "بچانا"سے ملتی جلتی لگتی  ہے۔

یاد رہے کہ عمران عباس نے بھارتی فلم "کریچر 3D " اور "اے دل ہے مشکل" کے ذریعےبھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنایا تھا جبکہ صباء قمربھی عرفان خان کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں جلوہ گر ہوئیں تھیں۔