کمر میں تکلیف کی وجہ سے ریلی میں شرکت نہیں کی: چودھری نثار

کمر میں تکلیف کی وجہ سے ریلی میں شرکت نہیں کی: چودھری نثار

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے قومی اسمبلی میں اراکین سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کمر میں تکلیف کی وجہ سے ریلی میں شرکت نہیں کی۔

گزشتہ روز نواز شریف کو رخصت کرنے کے لیے پنجاب ہاؤس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت وفاقی کابینہ کے کچھ اراکین موجود تھے تاہم ان کے دیرینہ ساتھی چودھری نثار انہیں رخصت کرنے نہیں آئے تھے۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار موجودہ حکومت کی کابینہ کا بھی حصہ نہیں ہیں اور گزشتہ کئی ہفتوں سے کمر میں درد کی تکلیف کا شکار ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں