سابق وزیراعظم کے ڈرائیور خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر قافلے کی رفتار بڑھ گئی

سابق وزیراعظم کے ڈرائیور خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر قافلے کی رفتار بڑھ گئی

راولپنڈی:وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے قافلے میں شامل گاڑیوں کی سپیڈ بڑھانے کی ہدایت کر دی  جس کے بعد قافلے میں شامل گاڑیوں کی رفتار بڑھا دی گئی ہے ۔

 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی  رفتار پر قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے جس کا ممکنہ طورپر اگلا قیام جہلم میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے نوازشریف کے قافلے کی  رفتار بڑھا ئی گئی تاکہ بروقت اگلی منزل پر پہنچ سکیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی ریلی جہلم کی جانب گامزن ہے اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی گاڑی 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جا رہی ہے جس کی وجہ سے قافلے میں شامل لوگ پیچھے رہ گئے ہیں اور سابق وزیراعظم کیلئے تیار کردہ خصوصی کنٹینر بھی پیچھے ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں