447300 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

447300 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ: سعودی عرب کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ 9 اگست تک 447300 عازمین حج کی آمد ہو چکی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کی جانب سے جاری کردہ یومیہ معلومات میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 445390 عازمین فضائی راستے سے جب کہ 1910 عازمین زمینی راستے سے مملکت پہنچے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق گزشتہ برس اس عرصے کے دوران سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کی تعداد میں 13.4 % کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
مختلف ذرائع سے مملکت پہنچنے والے اللہ رب العزت کے مہمانوں کے استقبال کے لیے متعلقہ تمام اداروں نے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے اور ان عازمین سعودی عرب میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ 9 اگست تک 447300 عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں۔