یہ منتخب وزیراعظم کی نہیں 20 کروڑ عوام کی توہین ہے : نواز شریف

یہ منتخب وزیراعظم کی نہیں 20 کروڑ عوام کی توہین ہے : نواز شریف

جہلم : سابق وزیراعظم نواز شریف  کا قافلہ لاہور کی جانب رواں دواں ہے قافلہ اس وقت جہلم پہنچ گیا ہے جہاں پر نواز  شریف نے سوہاوہ  کے مقام پر کارکنان سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی نااہلی نہیں بلکہ آپ کا نااہلی کا مقدمہ لے کر نکلا ہوں.یہ منتخب وزیراعظم کی نہیں 20 کروڑ عوام کی توہین ہے۔پاکستان کے 20 کروڑ عوام کوکیوں سزا دی گئی؟

انہوں نےکارکنا ن سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ سترسال سے تماشا چل رہا ہےیہ بند ہونا چاہیے یا نہیں؟آپ میرا ساتھ دوگے،پاکستان کوبدلنے کے لیے ساتھ دوگے؟انہوں نے کہا کہ تقدیرخدا بدلتا ہے مگربندوں کے ذریعےبدلتا ہے .پاکستان کی تقدیربدلنے کے لیے ساتھ دوگے؟انہوں نے کہا کہ آپ میرا ساتھ دوگے میں بھی آپ کا ساتھ دونگا.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں