دمشق: دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک ویڈیو  جاری کر  کے ایران کے دارالحکومت تہران میں نیا حملہ  کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ایرانی نوجوانوں سے ملک میں جہاد کے لئے آگے آنے کو   کہا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق داعش کی جانب سے جاری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک دہشت گرد اپنے چہرے پر سیاہ ماسک پہنے ہوئے ہے اور ہاتھ میں اے کے 47 رائفل پکڑ کر دو دیگر دہشت گردوں کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے۔

ویڈیومیں داعش کی نیوز ایجنسی اماق کا لوگو بھی لگا ہوا ہے اور اس میں تہران کے ان دو مقامات کو دکھایا جا رہا ہے جہاں داعش نے جون میں حملہ کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں