یمنی فوج نے باغیوں کاڈرون مار گرایا

یمنی فوج نے باغیوں کاڈرون مار گرایا

صنعا:یمنی فوج نے حوثی باغیوں کے زیر استعمال ایک ایرا نی ساختہ ڈرون مار گیا
تفصیلات کے مطابق یمن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے البیضاءصوبے کے القریشیہ ضلعے میں حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاﺅں

کے زیر استعمال ایک ایرانی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق مذکورہ ڈرون طیارے کو جبلِ نوفان کے تزویراتی محلِ وقوع کے احاطے میں نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ باغی ملیشیائیں اس نوعیت کے ایرانی طیاروں کو سرکاری فوج کے ٹھکانوں اور نقل و حرکت کی جاسوسی کے واسطے استعمال میں لاتی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی باغیوں کے زیر استعمال ایک ڈرون گرایا جاچکا ہے۔