شمالی کوریا کے حملے کا فوری جواب دینے کے لیے تیار ہیں، جنوبی کوریا

شمالی کوریا کے حملے کا فوری جواب دینے کے لیے تیار ہیں، جنوبی کوریا

سیؤل:  جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی عسکری مہم جوئی کا فوری جواب دیا جائے گا۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے دھمکی دی تھی کہ وہ بحر الکاہل میں واقع امریکی جزیرے گوام پر میزائل حملہ کر سکتا ہے۔ جنوبی کوریا کی فوج کا اس دھمکی کے ردعمل میں کہنا ہے کہ ایسی کسی اشتعال انگیزی کا فوری جواب دیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کو آگ اور غصے کا سامنا کرنے کی دھمکی کو شمالی کوریا نے مکمل بے وقوفی قرار دیا تھا اور گوام میں واقع امریکی فوجی اڈے پر حملے کے منصوبے کی تفصیلات جاری کی تھیں۔

مصنف کے بارے میں