سابق وزیر اعظم کا آج رات جہلم میں قیام کا فیصلہ

جہلم : سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مشن جی ٹی روڈ میں جہلم کے خطاب کے بعد وہی قیام کا فیصلہ کر لیا۔

سابق وزیر اعظم کا آج رات جہلم میں قیام کا فیصلہ

جہلم : سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مشن جی ٹی روڈ میں جہلم کے خطاب کے بعد وہی قیام کا فیصلہ کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اس بات کا اعلان وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے  سابق وزیر اعظم  محمد نواز شریف کے خطاب کے بعد کیا۔  ان کا کہنا تھا کہ اگلاسفر کل صبح 10 بجے جہلم برج سے شروع کیا جائےگا۔
اس سے قبل جلسے میں شریک کارکنوں سے خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا قوم کوججزسےپوچھناچاہیےاگرنوازشریف نےکرپشن نہیں کی تواسکوکیوں نکالا؟ ملک کی امانت میں کبھی بھی خیانت نہیں کی، کیوں نکالا مجھے، میں پوچھنا چاہتا ہوں کیوں نکالا؟ میرے ہاتھ اوردل صاف ہیں،دل پاکستان کی محبت میں ڈوبا ہوا ہے۔