روہیت شیٹھی کا رنویر سنگھ کیساتھ فلم بنانے کا اعلان

روہیت شیٹھی کا رنویر سنگھ کیساتھ فلم بنانے کا اعلان

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ ہدایت کار روہت شیٹھی کی ایکشن سے بھرپور فلم میں جلو گر ہوں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریو میں روہت شیٹھی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد رنویر سنگھ کے ساتھ فلم کرنے والے ہیں؛ لیکن فی الحال رنویر فلم ’پدومتی‘ اور روہت ’گول مال اگین‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور دونوں کی شوٹنگ ختم ہوتے ہی روہت اپنی نئی ایکشن فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔
’گول مال اگین‘ کی باکس آفس پر عامر خان کی فلم سیکرٹ سپر اسٹار سے تصادم کے حوالے سے روہت شیٹھی کا کہنا تھا کہ میں نے فلم کا ٹریلیر دیکھا جو مجھے بے حد پسند آیا لیکن اچھی بات یہ کہ دونوں فلمیں ایک دوسرے سے مختلف ہیں تو اس لیے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا اور ویسے بھی ایک سال میں 52 جمعے ہوتے ہیں تو ہر ہفتے کسی نہ فلم کا تصادم ہوتا ہی ہے۔