سکیورٹی خدشات کے باعث نواز شریف کے مشن جی ٹی روڈ میں تیزی آئی ، ذرائع

سکیورٹی خدشات کے باعث نواز شریف کے مشن جی ٹی روڈ میں تیزی آئی ، ذرائع

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی اسلام آباد سے لاہور کی جانب  رواں دواں ہے ریلی اس وقت جہلم میں پہنچ گئی  آج رات نواز شریف جہلم میں قیام کریں گے۔ کل نواز شریف کی ریلی میں سست روی دیکھنے کو ملی لیکن آج جب کمیٹی چوک سے دوبارہ سفر شروع کیا تو ریلی نے جہلم تک کا فاصلہ بڑی تیزی  طے کیا جس کی وجہ سکیورٹی خدشات  بتائے جا رہے تھے۔ نواز شریف کا جی ٹی روڈ مشن میں تیز رفتاری آنے کی وجہ بہت اہم ہے کیونکہ پنڈی سے نکل کر جہاں سے تیز رفتاری اختیار کی گئی وہ پہاڑی علاقہ ہے اس میں دہشت گردی اور سکیورٹی خدشات تھے ۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گذشتہ روز اسلام آباد میں واقع پنجاب ہاؤس سے صبح 11 بجے کے بعد لاہور کے لیے روانہ ہوئے تھے اور دن بھر میں 15 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد رات کو راولپنڈی پہنچے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں