فیس بک کا ویڈیوز کیلئے ”واچ ٹیب “ متعارف کروانے کا اعلان

نیویارک: دنیا بھر میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے یوٹیوب اور ٹی وی نیٹ ورک کے طرز پر ویڈیو کے لیے ”واچ ٹیب‘ ‘ کے نام سے ویب سائٹ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی “ کی رپورٹ کے مطابق ’واچ ٹیب‘ کے ذریعے صارفین بہت سے پروگرامز دیکھ سکتے ہیں، جن میں بعض پروگرام کی خریداری کے لیے فیس بک مالی معاونت کرے گی۔صارفین اپنی مرضی کے مطابق ویڈیو دیکھ سکیں گے اور وہ یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ ان کے دوست کیا دیکھ رہے ہیں۔صارف اس ویڈیو پر کیے جانے والے تبصرے پڑھ سکتے ہیں اور اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اور دوسرے گروپس میں شیئر کر سکتے ہیں۔
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا کہ 'ویڈیو دیکھنے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ آپ غیر متحرک ہیں۔'انھوں نے کہا کہ اس سے اپنے تجربات کو شیئر کرنے کا موقع مل سکتا تھا اور لوگوں کو اکٹھا کیا جا سکتا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس نئی پراڈکٹ سے فیس بک ایک مشکل اور پرہجوم مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہے جہاں روائتی ٹی وی نیٹ ورکس اور آن لائن ویڈیو سائٹس جیسے یو ٹیوب اور نیٹ فلکس اس کے مدمقابل ہیں۔فیس بک نے 'واچ ٹیب' کے لیے مواد اکٹھا کرنے کے لیے بیس بال لیگ، ویمن باسکٹ بال اور نیشنل جیوگرافک سے سفاری سمیت دیگر پروگرام لینے کا معاہدہ کر لیا ہے۔اگرچہ پہلے مرحلے میں ان پروگرامز کو امریکہ میں محدود پیمانے پر دیکھا جا سکتا ہے۔