چنبیلی کا قہوہ پی کر وزن گھٹائیں

چنبیلی کا قہوہ پی کر وزن گھٹائیں

لاہور: آجکل ہر 5میں سے 2افراد موٹاپے کی وجہ سے پریشان نظر آتے ہیں جس کو ختم کرنے کیلئےوہ بہت سے جتن  کرتے نظر آتے ہیں۔ بہت سے دوسرے نسخوں کیساتھ ساتھ یہ نسخہ بھی انتہائی آزمودہ ہے ۔

چنبیلی کے پھول کا قہوہ بھی وزن گھٹانے میں خاصی اہمیت کا حامل ہے۔ چنبیلی کے پھول جواب خوشبو کی وجہ سے پاکیزگی اور تقدس کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ایک زمانہ تھا جب لوگ گلاب کے پھول کی بجائے چنبیلی کے پھول خلوص کے طور پر ایک دوسرے کو پیش کرتے تھے ۔

چنبیلی کے پھولوں کی چائے یا قہوہ دنیا بھر میں معروف ہے۔چین نے بھی چنبیلی کی چائے پر بہت تحقیق کی ہے۔ماہرین کے مطابق چنبیلی کے پھولوں کی چائے دل کی شریانیں کھولنے میں کسی بھی دوا سے زیادہ اثر رکھتی ہے ۔اسکا قہو ہ خوشبودار ہوتا ہے لہذا دماغی اعصاب کو پرسکون کرتا ہے۔۔کینسر سے بچاﺅ کے لئے بھی اسکا قہوہ تجویز کیا جاتا ہے۔ ان سب سے بڑھ کر اس کا یہ فائدہ بھی بتایا جاتا ہے کہ یہ وزن گھٹانے میں بھی اہم کردار ادا کرتاہے، اس سے میون سسٹم بہتر ہوتا اور ہڈیوں کے جوڑوں میں درد سے نجات ملتی ہے۔
اس سے بہترین قہوہ کوئی اور نہیں۔یہ قہوہ ۔تحقیق کے مطابق جو لوگ جیسمین ٹی استعمال کرتے ہیں انہیں شوگر نہیں ہوپاتی ،شوگر کا مرض ہوتو اسکی شدت کم کرتی ہے۔