افغانستان میں ڈرون حملے میں 6 طالبان جنگجو ہلاک

افغانستان میں ڈرون حملے میں 6 طالبان جنگجو ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے فرح میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغانستان کے خبررساں ادارے کے مطابق غیر ملکی فورسز نے جنوبی صوبے فرح میں یشت روڈ پر 2 گاڑیوں کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے جب کہ حملے کے نتیجے میں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

افغان حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی طالبان کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں