اعتزاز احسن نے نواز شریف کی ’’جمہوری ڈائیلاگ‘‘ کی دعوت مسترد کر دی

اعتزاز احسن نے نواز شریف کی ’’جمہوری ڈائیلاگ‘‘ کی دعوت مسترد کر دی

اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن نے اپنی جماعت کی طرف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سبکدوش وزیراعظم نواز شریف کی ’’جمہوری ڈائیلاگ‘‘ کی دعوت کو مسترد کر دیا، اپوزیشن لیڈر نے واضح کر دیا ہے کہ آئین و قانون بشمول62،63 شقوں میں ایسی ترامیم میں ساتھ نہیں دیں گے جو موثر یا ماضی میں لاگو ہوں۔

جمعرات کو ملکی صورتحال پر پارلیمنٹ کے کردار پر اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ حکمران ہمیں کہتے ہیں کہ الزامات سے گریز کریں مگر خود اپوزیشن پر الزامات لگا رہے ہیں، 18میں سے 6کو سازش کر کے انہی لوگوں نے ہٹایا، ریلی سے سخت مایوسی ہوئی، نواز شریف کی ریلی 120 کلو میٹر کی رفتار سے دوڑ رہی ہے، مجمع کی تلاش میں ہے، ریلی وہ ہوتی ہے جس کے جم غفیر ساتھ ساتھ چلتا ہے، ریلی کی ناکامی پر بادل نخواستہ عوام نے نا اہلی بارے سپریم کورٹ کے مسئلے کو تسلیم کرلیا ہے، آئین قوانین میں ایسی ترامیم کا ساتھ نہیں دیں گے جو موثریا ماضی میں لاگو ہو۔

انہوں نے کہا کہ اب راگ نہیں سنگر کو دیکھا جاتا ہے، سنگر بھی ایسا ہے جس نے سیاسی حکومتوں کے خلاف سازشیں کیں، وقت گزر چکا ہے، 62,63میں ترامیم کیلئے مذاکرات کی پیشکش مسترد کرتے ہیں، ہم نے مطالبہ کیا تو انہوں نے نظر انداز کر دیاتھا۔

مصنف کے بارے میں