کرن جوہر کا ایک بار پھر اداکاری کرنے کا فیصلہ

کرن جوہر کا ایک بار پھر اداکاری کرنے کا فیصلہ

ممبئی : فلمساز کرن جوہر نے ایک بار پھر فلموں میں اداکاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

انہوں نے ایک نئی فلم میں کردار کرنے کی حامی بھری ہے جس میں وہ ڈبل رول ادا کرنے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ کرن جوہرنے ماضی کی ہٹ فلم” دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ میں اداکاری کی تھی۔

انہوں نے شاہ رخ خان کے دوست کا کردار اداکیا تھا۔ اس کے بعد کرن کی 2015ءمیں بطور اداکار آخری فلم” ممبئی ویلوٹ“ تھی جو ناکام رہی۔

اب ایک بار پھر کرن جوہر سنیما سکرین پر نظر آئیں گے، ان کا کردار کس نوعیت کا ہوگا اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

مصنف کے بارے میں