ٹروکالرنے نیا شاندار فیچر متعارف کروادیا

لاہور: سمارٹ فون کی معروف ایپ ”ٹرو کالر“ نے نیا فیچرز متعارف کرواتے ہوئے ’گوگل ڈو‘ کے ساتھ انضمام کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین ٹروکالر کی ایپلی کیشن میں رہتے ہوئے ویڈیوکالزبھی کر سکیں گے۔

ٹروکالرنے نیا شاندار فیچر متعارف کروادیا

لاہور: سمارٹ فون کی معروف ایپ ”ٹرو کالر“ نے نیا فیچر متعارف کرواتے ہوئے ’گوگل ڈو‘ کے ساتھ انضمام کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین ٹروکالر کی ایپلی کیشن میں رہتے ہوئے ویڈیوکالزبھی کر سکیں گے۔
اس نئے فیچر کے اضافے سے ٹروکالر کے دنیا بھر میں موجود 25کروڑ سے زائد صارفین ویڈیو کالنگ کی معیاری سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین ایک بٹن دباکرٹروکالر کی ایپلی کیشن کے اندر رہتے ہوئے’گوگل ڈو‘ بھی استعمال کر سکیں گے۔ گویا اب انہیں گوگل ڈو استعمال کرنے کے لیے ٹروکالر ایپلی کیشن بند کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔اس کے علاوہ اس فیچر کے اضافے کے بعد صارفین ویڈیو کال کے دوران وائی فائی سے سیلولرڈیٹا یا سیلولر ڈیٹا سے وائی فائی پر بھی جا سکیں گے اور ان کی کال بھی اس سے متاثر نہیں ہو گی۔یہ نیا فیچر موبائل فون صارفین کے لیے دستیاب ہے اور یہ اختیاری فیچر ہے۔ صارفین ایپلی کیشن میں اسے آن کا آف بھی کر سکتے ہیں۔ گوگل ڈو بھی اعلیٰ معیار کی ویڈیو کالنگ سہولت فراہم کرنے والی ایپلی کیشن ہے۔