پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لے گا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

08:06 AM, 10 Aug, 2018

لندن: برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک سے چار ارب ڈالر قرض لینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک نے قرض دینے پر رضامندی بھی ظاہر کر دی ہے جس کے لیے کاغذی کارروائی بھی مکمل ہے اور بینک کو نئی حکومت کے آنے کا انتظار ہے۔

 

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کے ایک اہلکار جو آئی ڈی بی سے مذاکرات کا حصہ تھے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیل میں سعودی عرب نے کردار ادا کیا جو پاکستان کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

 

مزید پڑھیں: ووٹ کی رازداری کا معاملہ، عمران خان کا معافی نامہ مسترد

پاکستان کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کو آئی ایم ایف میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ستمبر تک کرنا ہو گا۔

 

اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر آپشنز بشمول دوست ممالک سے قرضہ یا بیرون ملک پاکستانیوں سے ترسیلات زیر غور ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں