گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کارروائی،2مبینہ دہشت گرد گرفتار

گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کارروائی،2مبینہ دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔۔۔۔۔۔ فائل فوٹو

گوجرانوالہ: محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے گوجرانوالہ میں ایک کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور الیکٹرونک ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔

 

گرفتار دہشت گردوں میں شکیل احمد اور فراز سلطان شامل ہیں۔ دونوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا گیا ہے اور وہ عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

 

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لے گا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

ادھر لاہور میں ڈکیتی کے بعد ملزمان کے فرار کی کوشش ناکام ہو گئی۔ ڈولفن فورس نے کوکھر ٹاؤن میں موبائل شاپ لوٹنے والے ڈاکو پکڑ لیے۔

 

تیز رفتاری کے باعث ڈاکو موٹر سائیکل سے گر پڑے جنہیں ڈولفن فورس نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں