وزیر اعظم کی حلف برداری، صدر ممنون نے دورہ ملتوی کر دیا

وزیر اعظم کی حلف برداری، صدر ممنون نے دورہ ملتوی کر دیا
کیپشن: نئے وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب 17 یا 18 اگست کو ہو سکتی ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے غیر ملکی دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے نئے وزیر اعظم کی تقریب حلف برادری کی وجہ سے اپنا دورہ منسوخ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت 16سے 19 اگست تک ایڈنبرا کے دورے پر جا رہے تھے،ان سے گزشتہ روز نگراں وزیر قانون علی ظفر نے ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لے گا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر قانون علی ظفر نے صدر مملکت ممنون حسین کو ان کا ایڈنبرا کا دورہ ملتوی کرنے پر قائل کیا۔ ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ صدر مملکت اب نئے وزیر اعظم کی حلف برداری ہونے کے بعد غیر ملکی دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے والی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سازی کے سلسلے میں صدر مملکت سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے اور غیرم لکی دورہ ملتوی کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

ادھر نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے بھی صدر مملکت کو 13 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے سمری ارسال کی تھی۔ بعد ازاں صدر مملکت ممنون حسین نے نگراں وزیر اعظم کی مذکورہ سمری کی منظوری دیتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو طلب کر لیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں