ٹوکیو میں دوسری جنگ عظیم کا مال خانہ دریافت

ٹوکیو میں دوسری جنگ عظیم کا مال خانہ دریافت
کیپشن: COURTESY OF NISHITOKYO CITY

ٹوکیو: جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے شمالی علاقے تاناشی ایلیمنٹری سکول میں تعمیر و مرمت کا کام جاری تھا اور کام کے سلسلے میں کچھ کھدائی بھی ہورہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثناء سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم

اسی کھدائی کے دوران ایک مرحلہ ایسا بھی آیا جب مزدوروں کے چلائے ہوئے پھاوڑے زمین پر پڑتے ہی جھٹکے کا شکار ہوئے۔ اس کے بعد انہوں نے احتیاط سے کھدائی شروع کی تو اسکول کے نیچے سے دوسری جنگ عظیم کا ایک بڑا مال خانہ دریافت ہوا ہے جس میں302کارتوس اور8ہینڈ گرینیڈز کے علاوہ 1400گنیں اور 1200تلواریں موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لے گا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

COURTESY OF NISHITOKYO CITY

خیال کیا جاتا ہے کہ 1945ءمیں جب جاپانیوں نے ہتھیار ڈالدیئے تو ان ہتھیاروں کو  انکے مالکان نے دشمنوں کی نظر سے پوشیدہ رکھنے کیلئے زمین میں دفن کردیا تھا۔ مقامی بلدیاتی افسر نے جو شعبہ تعلیم کے نگراں بھی ہیں اسکول کے نیچے سے اس مال خانے کی دریافت پر بیحد حیرت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برقعے پر طنز کرنے والے بورس جانسن مشکل میں پھنس گئے

انکا کہناہے کہ برسہا برس تک زمین کے نیچے دبے رہنے کے نتیجے میں سارے ہی ہتھیار زنگ آلود ہوچکے ہیں۔ یعنی اب انہیں دوبارہ استعمال کرنا ممکن ہی نہیں لیکن پھر بھی انکی اپنی ایک تاریخی حیثیت ہے اور اس لئے انہیں محفوظ رکھا جائیگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں