ووٹ رازداری ازخود نوٹس کیس،عمران خان کی معذرت قبول کرلی گئی

ووٹ رازداری ازخود نوٹس کیس،عمران خان کی معذرت قبول کرلی گئی
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے کے ازخود نوٹس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا اور معذرت قبول کرتے ہوئے نوٹس واپس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں4 رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف ووٹ کی رازدری ظاہر کرنے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنا ووٹ کاسٹ کرنے این اے 53 اسلام آباد کے پولنگ سٹیشن پر گئے جہاں انہوں نے پولنگ بوتھ کے پیچھے جاکر مہر لگانے کے بجائے میڈیا کے سامنے ہی بیلٹ پیپر پر مہر لگائی جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثناء سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ بابر اعوان سے زیادہ ہمیں یہاں جواب چاہیے تھا۔الیکشن کمیشن نے بابر اعوان کی آمد تک سماعت ملتوی کی جو کچھ دیر بعد دوبارہ شروع ہوگئی۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے اپنے موکل کا دستخط شدہ معافی نامہ اور بیان حلفی جمع کرایا جس میں الیکشن کمیشن نے نوٹس واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لے گا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام رولز کوفالو کرتا ہوا میں ووٹ ڈالنے اندر اکیلا گیا، رش کے باعث پردے کی سکرین گرگئی تھی، پولنگ سٹاف سے پوچھا ووٹ کہاں ڈالوں تو سٹاف نے کہا ٹیبل پر بیلٹ پیپررکھ کر کاسٹ کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:برقعے پر طنز کرنے والے بورس جانسن مشکل میں پھنس گئے

جواب میں مزید کہا گیاہے کہ ٹیبل کے اطراف مہر لگاتے وقت میڈیا اکٹھا تھا، میڈیا نے میری مرضی یا اجازت کے بغیر تصاویر اور فوٹیج بنائی، میں نے جان بوجھ کر ووٹ کی رازداری ظاہر نہیں کی اور اس میں میرا کوئی کردار نہیں تھا، لہٰذا غیر ارادی اقدام پر الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے بیان حلفی اور حلف نامہ دینے کے بعد کیس کا فیصلہ کرلیا تھا۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی جانب سے کی گئی معذرت کو قبول کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی پرچم کی توہین، عاطف اسلم کے خلاف اب تک کا بڑا قدم اٹھا لیا گیا
خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے ووٹ کی رزاداری ظاہر کرنے پر عمران خان سے دستخط شدہ معافی نامہ اور بیان حلفی طلب کیا تھااور گزشتہ روز بابر اعوان کا تحریری جواب مسترد کردیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں