نواز شریف و دیگر کی سزا کی معطلی،سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ تشکیل

نواز شریف و دیگر کی سزا کی معطلی،سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ تشکیل
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا بینچ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف وی دیگر کی سزا کی معطلی کی درخواستوں کی سماعت کیلئے تشکیل دیدیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثناء سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے ججزکاآئندہ ہفتے کے لئے روسٹرجاری جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق جسٹس اطہرمن اللہ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل بنچ سابق وزیراعظم نوازشریف ودیگرکی سزامعطلی کی درخواستوں پرسماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لے گا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

اس سے قبل جسٹس عامرفاروق کے رخصت پرجانے کے باعث بنچ ٹوٹ گیاتھااوراب یہ نوازشریف ودیگرکی سزامعطلی کی درخواستوں پرسماعت کرنیوالا تیسرابنچ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں