بھارتی اداکارہ سارہ خان کو مختصر لباس پہننے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

بھارتی اداکارہ سارہ خان کو مختصر لباس پہننے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
کیپشن: تصویر بشکریہ سارہ خان انسٹاگرام

ممبئی: بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ سارہ خان کو مختصر لباس پہننے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ صارفین نے اداکارہ سے مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔اداکارہ سارہ خان نے انسٹاگرام پراپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مختصر لباس میں نظرآرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثناء سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم

تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ سارہ خان مسلمان ہیں اور انہیں اپنے لباس کا انتخاب کافی سوچ سمجھ کرکرنا چاہئیے۔ ایک صارف نے لکھا” آپ اپنا مذہب تبدیل کرلیں اس کے بعد جو چاہے کریں۔“

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لے گا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

دوسری جانب سارہ خان نے تمام صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ”میں آپ سب کی عزت کرتی ہوں، آپ کی سوچ کی عزت کرتی ہوں، آپ جو کچھ محسوس کرتے ہیں اس سب کی عزت کرتی ہوں اورآپ سب کو بھی چاہئے کہ آپ ہماری عزت کریں۔“

یہ بھی پڑھیں:برقعے پر طنز کرنے والے بورس جانسن مشکل میں پھنس گئے

یہ بھی پڑھیں:قومی پرچم کی توہین، عاطف اسلم کے خلاف اب تک کا بڑا قدم اٹھا لیا گیا

واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان بھارت کے ساتھ متعدد پاکستانی ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں نجی چینل سے نشرہونے والا ڈراما سیریل”یہ کیسی محبت ہے“ بے حد مقبول ہوا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں