اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی اور چودھری سرور گورنر پنجاب ہونگے، نام فائنل

اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی اور چودھری سرور گورنر پنجاب ہونگے، نام فائنل
کیپشن: صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کیا ہے، فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے اسد قیصر اور گورنر پنجاب کے لئے چودھری سرور کا نام فائنل کر لیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے اسد قیصر پارلیمانی آداب اور قواعد سے واقف ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے چودھری سرور کو گورنر پنجاب کے لیے نامزد کیا ہے کیونکہ وہ سیاسی استحکام کیلئے بہترین کام کریں گے۔

انہوں نے مزید ابھی تک پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لئے نام فائنل نہیں ہوا تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار کا اعلان عمران خان کریں گے جبکہ 13 اگست کو ارکان قومی اسمبلی اور اتحادیوں کو مدعو کر رہے ہیں جس کے لئے سندھ سے عارف علوی ارکان قومی اسمبلی سے رابطے میں رہیں گے۔ مغربی پنجاب سے چودھری سرور رابطے میں رہیں گے اور جنوبی پنجاب سے رابطے کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان 18 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے

انہوں نے بتایا پرویز خٹک کے پی اور فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی سے رابطے میں ہوں گے جبکہ شاہ محمود قریشی نے کہا مشرقی پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی سے شفقت محمود رابطے میں رہیں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے مسلم لیگ ق اور ان کے اتحادی پرویز الہٰی ہمارے امیدوار ہیں۔

خیال رہے صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کیا ہے۔ اجلاس میں نو منتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہو گی جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے اجلاس یوم آزادی کی تعطیل کے بعد طلب کیا جائے گا۔

ادھر اپوزیشن کے گرینڈ الائنس نے عمران خان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو وزراتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ خورشید شاہ اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار نامزد ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں