پنجاب میں شادی کرنے پر 20ہزار ٹیکس کیخلاف بڑا قانونی اقدام

پنجاب میں شادی کرنے پر 20ہزار ٹیکس کیخلاف بڑا قانونی اقدام

لاہور: ہائیکورٹ میں فائننس ایکٹ میں ترمیم اورشادی ہالوں سے اضافی ٹیکس وصولی کا اقدام چیلنج کردیا گیا۔

لاہورہائیکورٹ میں رائوطارق اسلام نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے فائننس ایکٹ میں ترمیم اورشادی ہالوں سے اضافی ٹیکس وصولی کا اقدام چیلنج کردیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت سمیت وزارت خزانہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ۔درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ فائننس ایکٹ میں ترمیم آئین وقانون کے منافی ہے، فائننس ایکٹ میں ترامیم کرکے شہریوں سے اضافی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔


فائننس ایکٹ میں ترمیم سے شادی ہالزکا کاروبار ٹھپ ہونے کا خدشہ ہے اس لیے عدالت شادی ہالوں سے اضافی ٹیکس وصولی سے روکے اورفائننس ایکٹ میں ترامیم کو کالعدم قراردے۔