گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کی مدد پر تیار ہیں : یورپی یونین

گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کی مدد پر تیار ہیں : یورپی یونین

برسلز: یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر ژاں فرانسوا کوتاں نے کہا ہے کہ یورپی یونین پاکستان میں جمہوری استحکام، معاشی خوشحالی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد پر تیار ہے۔

ایک انٹرویومیں یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر ژاں فرانسوا کوتاں نے کہا کہ یورپی یونین ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں بھی پاکستان کی مدد کرنے پر تیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کے بیشتر اراکان کی طرح یورپی یونین بھی اس تنظیم کی ایک مکمل رکن ہے۔ ہم دہشت گردی کے خاتمے، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خاتمے اور منی لانڈرنگ کے خاتمے جیسے اہداف پر مکمل یقین رکھتےہیں اور عملی کاوشوں میں شریک ہیں ۔ لہذا یورپی یونین فطری طور پر اس حوالے سے ہونے والی ہر پیش رفت میں، اپنی صلاحیتوں اور وسائل کے مطابق، اپنی بہترین کوششوں کے ذریعے حصہ ڈالی گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایف اے ٹی ایف کے عملی منصوبوں اور دائرہ کار میں رہتے ہوئے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے پاکستان کی نئی حکومت کی خصوصی معاونت کے لیے تیار ہیں ۔ اگر اس نوعیت کے باہمی تعاون پر اتفاق رائے ہو جاتا ہے تو ہمیں اس شراکت کو اس طرح طے کرنا ہو گا کہ پاکستان کی ضروریات بھی پوری ہوتی ہوں۔