تجارت ، سرمایہ کاری میں فروغ ہی سے معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے:حسن عسکری

تجارت ، سرمایہ کاری میں فروغ ہی سے معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے:حسن عسکری
کیپشن: image by facebook

لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ صنعت ، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کا پائیدار بنیادوں پر فروغ ہی مضبوط معیشت کی ضمانت ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری نے ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری اورمعدنیات انجم نثار سے گفتگو کے دوران کیا۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں صنعتی ترقی ، تجارتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں تاہم اس ضمن میں قابل عمل اقدامات اور پالیسیاں ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی اور روزگار کی فراہمی کیلئے یہ تینوں شعبے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ، انڈسٹریز کو واٹر ٹریٹمنٹ، لیبر قوانین اور دیگر قواعد و ضوابط کا پابند بنانے کیلئے تسلسل کیساتھ اقدامات جاری رکھے جائیں اور ماحولیاتی قواعد و ضوابط پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

حسن عسکری نے کہا کہ پنجاب کے معدنی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔