واٹس ایپ کی بڑی خامی ہیکرز کے ہاتھ لگ گئی

واٹس ایپ کی بڑی خامی ہیکرز کے ہاتھ لگ گئی

سان فرانسسکو:واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہوشیار ہو جائیں !ہیکرز نے ایک ایسا وائرس پھیلادیا ہے جو آپ کے واٹس ایپ کو اپنی مرضی سے استعمال کر تاہے اور   میسج بھیجنا شروع کردیتا ہے اور آپ کو پتہ بھی نہیں ہوتا  کہ آپ کے نام سے دوسروں کو کیا کچھ بھیجا جا رہا ہے۔ یہ میسج پرائیویٹ بات چیت  کے طور پر بھی بھیجے جاسکتے ہیں اور گروپ بات چیت میں بھی-

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کا پاکستانی صارفین کے لیے اہم پیغام

 تفصیلات کےمطابق واٹس ایپ کو ہیک کرنے والے وائرس کا انکشاف کرنے والے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کو جلد از جلد اس مسئلے کا حل ڈھونڈنا ہوگا کیونکہ یہ ناصرف صارفین کیلئے بڑے نقصانات کا سبب بن سکتا ہے بلکہ افواہوں اور غلط خبروں کو بڑے پیمانے پر پھیلانے کیلئے بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ پر گروپ ویڈیو کال کی سہولت بھی دستیاب

جب کہ  واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کمپنی کو اس مسئلے کا علم ہوچکا ہے لیکن چونکہ اس مسئلے سے ایپ کا مرکزی ڈیزائن متاثر ہے لہٰذا فوری طور پر اس کا کوئی حل سامنے نہیں آ رہا۔ سائبر سکیورٹی ماہرین بھی اس بات سے اتفاق کر رہے ہیں کہ ایپ کے ”انکرپشن ایلگوردم“ میں موجود خامی بہت پیچیدہ ہے اور اس کا حل جلد ممکن نہیں ہو سکے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں