دبئی ایمنسٹی اسکیم: قانونی مقدمات کا سامنےکرنے والے افراد کو کیا کرنا چاہیے؟

دبئی ایمنسٹی اسکیم: قانونی مقدمات کا سامنےکرنے والے افراد کو کیا کرنا چاہیے؟

شارجہ:دبئی ایمنسٹی اسکیم کے تحت  اپنی قانونی حیثیت کو بدلنے کے بعد اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو ٹریفک قوانین اور اماراتی آئی ڈی کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھرنا ہو گا۔


تفصیلات کے مطابق شارجہ میں امیگریشن حکام نے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم فرد  جس کے خلاف امارات میں قانونی مقدمہ ہے وہ اپنی فیملی کو ویزہ اسپانسر  کر سکتا ہے تا  کہ وہ یہاں رہ سکیں-

یہ بھی پڑھیں:دبئی حکومت کا غیر قانونی تارکین وطن کو 6 ماہ کا ویزہ دینے کا اعلان


کرنل حظیف بن فلحہ جو   کہ امیگریشن کے ڈائریکٹر  ہیں انہوں نے کہا ہے کہ جو افراد اپنی فیملیز کے ساتھ غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں۔ ان کو چاہیے  کہ اسکیم کی مدت  ختم ہونے سے پہلے خود  کو اور اپنی فیملی کو قانون کے مطابق رجسٹر کروائیں۔ اس کے بعد اگر ان کو کسی قانونی مقدمے کا سامنا ہےتو وہ اس کی پیروی کر سکتے ہیں کیونکہ اسکیم کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:دبئی ایمنسٹی اسکیم ،نئے پاسپورٹ بنوانے کے لیے صرف اپنے ملک کے سفارتخانے سے رجوع کریں   

امیگریشن حکام کے مطابق جو لوگ ملک سے واپس جانا چاہتے ہیں وہ پہلے اپنی قانونی حیثیت بدلیں، قانونی حیثیت کے بعد ان کو ٹریفک قوانین اور اماراتی آئی ڈی کی خلاف ورزی پر جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔حیثیت بدلنے کے بعد وہ اپنے مقدمات کی پیروی کر سکتے ہیں۔ حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دوسرے تمام کیسز اس وقت سامنے آئیں گے جب لوگ ہوائی اڈے سے روانہ ہونے لگیں گے۔تاہم  کریمنل کیس کے فیصلے قانون کے مطابق ہوں گےلیکن فیملی قانون کے مطابق یہاں رہ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ جو لوگ چھ ماہ کے عارضی ویزے کے دوران نوکری حاصل نہیں حاصل کر سکیں گے ان کو ہر صورت جانا ہو گا -

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں