قیادت نے جو ذمہ داری دی ہے احسن انداز سے نبھاؤں گا، چوہدری سرور

قیادت نے جو ذمہ داری دی ہے احسن انداز سے نبھاؤں گا، چوہدری سرور
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب نامزد کر دیا ہے۔ ان کی نامزدگی پر پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا ہے دوسری طرف چوہدری محمد سرور نے گورنر پنجاب نامزد ہونے کے بعد اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ قیادت نے جو ذمہ داری دی ہے احسن انداز سے نبھاؤں گا اور گورنرپنجاب کی حیثیت سے آئینی منصب کی توقعات پر پورا اتروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی نامزد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
   

چوہدری محمد سرور نے گورنر پنجاب نامزدگی کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایک بڑا صوبہ ہے ، آئینی ذمہ داریوں کے ذریعے عوامی خدمت کروں گا اور قیادت نے جس اعتماد کااظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے گورنر پنجاب نامزد ہونے والے چوہدری محمد سرور اس وقت پاکستانی سینٹ کے ممبر ہیں جبکہ برطانیہ میں بھی دارالعوام کے ممبر رہ چکے ہیں۔سابق گورنر پنجاب رہنے والے چوہدری محمد سرور دوبارہ گورنر پنجاب بننے جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد منسٹر نکلیو میں رہائش اختیار کریں گے، فواد چوہدری
   

فیصل آباد میں پیدا ہونے والے چوہدری محمد سرور1970کے اوائل میں سکاٹ لینڈ منتقل ہوگئے تھے۔ کامیاب بزنس مین کے طورپر اپنی پہچان بنانے والے  چوہدری محمد سرور  1997 سے 2010 تک برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر رہے اور بالاآخر لیبر پارٹی اور برطانوی سیاست کوخیر آباد کہ دیا ۔ چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے انس سرور اس وقت بھی لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر ممبر سکاٹش پارلیمنٹ ہیں اور قانون سازی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 53 سے بھی عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری
   

چوہدری  محمد سرور نے2013 میں برطانوی شہریت چھوڑ کر گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالا تاہم مسلم لیگ ن کی قیادت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہوں نے  2015 میں گورنر کے عہدے سے استعفی دے دیا اور تحریک انصاف میں شامل ہوگئے اور پھر تحریک انصاف کی جانب سے  حالیہ سینٹ انتخابات میں چھ سال کے لیے سینٹر منتخب ہوگئے ۔ چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے کے لیے سینٹر شپ سے استعفی دینا ہوگا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں