فیصل واوڈا کی شامت ، سندھ ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو نوٹس

فیصل واوڈا کی شامت ، سندھ ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو نوٹس
کیپشن: image by facebook

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے دوہری شہریت سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کر دیئے ، جمعہ کو نو منتخب رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیئے:عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد منسٹر نکلیو میں رہائش اختیار کریں گے، فواد چوہدری
 
 
عدالت نے وکیل الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے پوچھ کر بتائیں فیصل واوڈا نے امریکی شہریت ترک کی ہے یا نہیں؟ درخواست گزار نے عدالت میں بتایا فیصل واوڈا آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے۔

فیصل واوڈا نے اپنے حلف نامے میں برطانیہ ، دبئی اور ملائیشیا کی جائیداد قرض شدہ ظاہر کی ہے ، کاغذات نامزدگی میں کسی فارن اکاؤنٹ کا ذکر نہیں ہے ، اس غیرملکی جائیدادکی منی ٹریل نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیئے:تجارت ، سرمایہ کاری میں فروغ ہی سے معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے:حسن عسکری
 
 
ریٹرننگ افسر کے ریکارڈ میں کسی غیرملکی جائیداد کا ذکر نہیں ہے ، اربوں کی جائیدادیں رکھنے والے فیصل واوڈا نے 2015 میں کوئی ٹیکس نہیں دیا اور ریٹرننگ افسر نے فیصل واوڈا کے خلاف یہ کہہ کر درخواست مسترد کی ، اس نے دوہری شہریت چھوڑ دی ہے۔

ریٹرننگ افسر کے ریکارڈ میں امریکی شہریت چھوڑنے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ، عدالت نے الیکشن کمیشن سے فیصل واوڈا کی دوہری شہریت سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔