کبھی پیسے کے لیے نہیں کھیلا، عزت کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں: محمد حفیظ

 کبھی پیسے کے لیے نہیں کھیلا، عزت کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں: محمد حفیظ
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے حال ہی میں 33 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا اور کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی فیس میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو  اے، بی ،سی ، ڈی اور ای کیٹیگری میں رکھا گیا ۔ اے اور بی کیٹیگری میں 6، 6 کھلاڑی شامل ہیں جب کہ سی کیٹیگری میں 9، ڈی میں 5 اور ای کیٹیگری میں 7 کھلاڑیوں کو رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ 2018 -19 کا اعلان کردیا
 

نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں  تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کی اے سے بی کیٹیگری میں تنزلی ہو گئی جس کے بعد میڈیا میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ شاید اب محمد حفیظ مزید پاکستان کیلئے نہیں کھیلیں گے اور جلد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے ۔ لیکن آج مایہ ناز کرکٹر کی کی جانب سے سوشل میڈیا ہینڈل ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستان کی عزت کیلئے بھرپور جذبے کیساتھ کھیلا ہوں۔

a82b1df4b8b399a0cded5f91631070a2

قومی ٹیم کے کھلاڑی نے کہا کہ کبھی پیسے کے لیے نہیں کھیلا، عزت کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں۔محمدحفیظ نے مزید کہا کہ ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں چاہے سی کیٹیگری میں ہوں یا ڈی میں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں