کپل دیو نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تصدیق کر دی

 کپل دیو نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تصدیق کر دی
کیپشن: image by facebook

نئی دہلی:بھارتی کرکٹر کپل دیو نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور متوقع وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:پوزیشن ہولڈر طالبعلم نے انعامی رقم ڈیمز فنڈ میں عطیہ کر دی
 
 
جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف نے تین بھارتی کرکٹروں کو عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے جن میں کپل دیو، سنیل گواسکر اور نوجوت سندھو شامل ہیں۔ حلف برداری تقریب میں 1992 ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:فیصل واوڈا کی شامت ، سندھ ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو نوٹس
 
 
عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت پر بھارتی کرکٹر کپل دیو نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’’ہیلو پاکستان‘‘ میں آ رہا ہوں , انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے جب عمران خان بطور وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ,  مجھے اس لمحے کا شدت سے انتظار ہے ۔