آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن مقبول ترین لیڈر قرار

آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن مقبول ترین لیڈر قرار

سڈنی : آسٹریلوی اخبار کی جانب سے کرائے گئے سروے کے دوران حکومت کی کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کی کوششوں اور ویج سبسڈی سکیم کے باعث وزیراعظم سکاٹ موریسن مقبول ترین یعنی سب سے زیادہ پسندیدہ لیڈر قرار دے دیئے گئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کینبرا میں 1500 ووٹرز کے درمیان کرائے گئے سروے میں آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن کی مقبولیت اپوزیشن رہنما کے مقابلے میں 68 فیصد رہی جو حکومت کے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات اور ویج سبسڈی سکیم کے فروغ کے باعث ممکن ہوا .

جہاں دنیا بھر کے مقابلے میں متاثرہ کیسز کی تعداد صرف 21,400اور 314 اموات ہوئیں جبکہ لاک ڈاﺅن کے باعث بے روزگاری کی شرح 10 فیصد تک رہی اور یہی نہیں آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے حکومتی خسارے سے بچنے اور ملازمین کی مدد کے لیے ویج سبسڈی سکیم کے تحت 100 بلین آسٹریلوی ڈالر یعنی 71.50 بلین امریکی ڈالر خرچ کرنے کا وعدہ بھی کیا۔