سعودی عرب ' 66فیصد سے زیادہ نوجوان غیر شادی شدہ

سعودی عرب ' 66فیصد سے زیادہ نوجوان غیر شادی شدہ

ریاض: سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ 15سے 34برس کی عمر کے نوجوان کل سعودی آبادی کا 36.7فیصد ہیں، بیشتر نوجوانوں کی عمریں 20سے 24برس کے درمیان ہیں، ان کا تناسب27.6فیصد ہے۔

سعودی لڑکیوں کی عمریں 20سے 24اور 25سے 29برس کے درمیان ہیں اور ان کا تناسب 26.2 فیصد ہے۔ 2020 میں سعودی آبادی میں بچوں اور نوجوانوں کا تناسب 67فیصد ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15سے 34برس کی عمر والے سعودی نوجوان غیر شادی شدہ ہیں۔

ان کا تناسب 66.23فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق 75.6 فیصد سعودی نوجوانوں نے شادی نہیں کی، ان میں 50.4فیصد کی عمریں 15برس سے 34برس کے درمیان ہیں جبکہ 25سے 34برس کی عمر والی لڑکیوں نے شادی نہیں کی۔

ان کا تناسب 43.1فیصد ہے جبکہ شادی شدہ سعودی خواتین کا تناسب 34.3فیصد ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 25 سے 34برس کی عمر والی سعودی خواتین میں طلاق کا تناسب 1.27فیصد ہے۔ ان میں بیوہ ہونے والی خواتین کا تناسب 0.22فیصد ہے.