بابر اعظم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایوریج کے لحاظ سے پہلے نمبر پر

بابر اعظم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایوریج کے لحاظ سے پہلے نمبر پر

لاہور: قومی بلے باز بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایوریج کے لحاظ سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کریک انفو کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان نے چھیاسی اشاریہ ایک دو کی ایوریج سے چھ سو نواسی رنز بنائے۔آسٹریلیا کے مڈل آرڈر بلے باز لبیشونے 9 میچوں میں  1219 رنز بنا کر پہلے نمبر موجود ہیں جب کہ ان کی اوسط 83.26 ہے۔ان کے علاوہ انگلش کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس 13 میچوں میں 1131 رنز بنا کر دوسرے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 1028 رنز کے ساتھ تیسرے پوزیشن پر براجمان ہیں۔

آسٹریلیا کے ہی سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر 881 رنز کے ساتھ چوتھے جب کہ انگلش کپتان جو روٹ 828 رنز بنا کر پانچویں نمبر موجود ہیں۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارتی ٹیم چار سیریز میں سے تین جیت کر پہلے نمبر، آسٹریلیا تین سیریز میں سے دو جیت کر دوسرے نمبر پر جب کہ انگلینڈ چار میں سے دو سیریز جیتنے کے بعد تیسرے پر موجود ہے۔قومی ٹیم چار سیریز میں سے دو سیریز جیتنے کے بعد پانچویں نمبر پر موجود ہے۔