میڈیا میں ترقی کیلئے ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ دینا ہو گی: فواد چوہدری

میڈیا میں ترقی کیلئے ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ دینا ہو گی: فواد چوہدری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپنانقطہ نظر پیش کرنے اور میڈیا میں ترقی کیلئے ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ دینا ہو گی۔
فواد چوہدری نے نیشنل میڈیا ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا منظر نامہ کافی حد تک وسعت اختیار کر چکا ہے، میڈیا میں ٹیکنالوجی آنے سے بعض جگہوں پر ملازمتیں ختم ہوئیں اور کچھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کے 42 جرنلزم سکولز میں 1960ءکا نصاب پڑھایا جا رہا ہے ، پہلی بار میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے اور میڈیا میں 1500 انٹرن شپس دی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں جنگیں طاقت کے زور پر لڑی جاتی تھیں، اب رائے عامہ کی جنگ لڑی جاتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، آج تک اس پر کوئی کتاب نہیں لکھی گئی۔