صوبائی وزیر اسد کھوکھر آج وزارت کا حلف اٹھائیں گے

صوبائی وزیر اسد کھوکھر آج وزارت کا حلف اٹھائیں گے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر آج گورنر ہاؤس پنجاب میں وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور صوبائی وزیر اسد کھوکھر سے حلف لیں گے جبکہ حلف برداری کی تقریب آج دوپہر گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزراءبھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ اسد کھوکھر کی حلف برداری کی تقریب ان کے بھائی کے قتل کے باعث موخر کر دی گئی تھی جنہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔