پنجاب کی جیلوں کے عملے کو یوم آزادی اور عاشورہ پر چھٹیاں نہ دینے کا فیصلہ

پنجاب کی جیلوں کے عملے کو یوم آزادی اور عاشورہ پر چھٹیاں نہ دینے کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے صوبہ بھر کی جیلوں کے عملے کو یوم آزادی اور یوم عاشورہ کے موقع پر چھٹیاں نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے تمام جیلوں کے عملے کو یوم آزادی کے روز پرچم کشائی کیلئے ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت کی ہے جبکہ تمام عملہ یوم عاشورہ پر جیل کے اندر سیکیورٹی معاملات کو یقینی بنانے کیلئے بھی ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔ 
ذرائع کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے حکام نے محرم کے دنوں میں جیل کے اندر جلوس کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس موقع پر سیکیورٹی انتظامات کیلئے 20 اضافی سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ 
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا ہے کہ جیل کے اندر محرم کے جلوس سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی زیر نگرانی ہونے چاہئیں اور اس موقع پر امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔